Sunday, September 25, 2022

پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، شیخ رشید

پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، شیخ رشید
August 21, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی۔ یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا مسلم لیگ میں ن اور ش آمنے آنے والی ہیں، اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے۔