Sunday, May 19, 2024

پی ٹی آئی نے آئین کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی نے آئین کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی
May 5, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وانس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پی ٹی آئی نے آئین کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت سے غافل نہیں رہنا ،تحریک ا نصاف عدالتی فیصلے کے سا تھ کھڑی ہوگی۔ سپریم کورٹ کے سامنے ہم نے اپنا جواب جمع کروایا ہے، یقین ہے جج صاحبان نے جمع شدہ جواب کا مطالعہ کر لیا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تحریک انصاف معاملات کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے بیٹھی ہے، انتخابات کا عمل اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے، آئین کو بچانے کے لیے ہم نیک نیتی سے بیٹھے، سیاست میں راستے کھولے جاتے ہیں، پیشرفت ہوئی لیکن ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے حکومتی جواب کو مثبت قرار دیا ،،کہا اب صرف الیکشن کی تاریخ کا معاملہ رہ گیا ہے، سنجیدہ جماعتیں معاملات آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔