Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی کی حکومت آصف زرداری کی مرہون منت ہے، مصطفی کمال

پی ٹی آئی کی حکومت آصف زرداری کی مرہون منت ہے، مصطفی کمال
January 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاک وطن پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آصف زرداری کی مرہون منت ہے۔

مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی ہے۔ وفاق سے سندھ کو این ایف سی کی مد میں 10 ہزار ارب سے زائد ملے۔ گزشتہ 13 سال میں 10 ہزار 242 ارب کراچی پر خرچ ہوئے۔ سندھ حکومت کا ریکارڈ کہتا ہے تعلیم پر 2300 ارب خرچ کیے۔ آج پی ٹی آئی کی حکومت زرداری کی مرہون منت ہے۔ آصف زرداری چاہیں تو حکومت گر سکتی ہے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ آج کراچی کے حالات پہلے سے زیادہ خطرناک ہیں۔ جو حالات ہیں پتہ نہیں کتنے الطاف حسین پیدا ہوں گے۔ اس امن میں ہمارا حصہ ہے۔ ہم نے اس شہر کیلئے قربانی اس لئیے نہیں دی تھی کہ کراچی پیپلزپارٹی کو گروی رکھوا دیں۔ کراچی تباہ ہو گا تو ملک تباہ ہو گا۔ یہ نیشنل سکیورٹی اور ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

پاک وطن پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں تین آئینی ترامیم لازم ملزوم ہو گئی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کے اختیارات آئین میں لکھے جائیں۔ این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کو پیسے مل رہے ہیں مگر وزیراعلی نیچے پیسے نہیں دے رہا۔