Saturday, May 18, 2024

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے، شہباز شریف

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے، شہباز شریف
January 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ان 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے تمام خفیہ بینک اکاؤنٹس اور غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات موجود ہیں۔ 8 والیمز خفیہ رکھنا قانوناًجرم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دباؤ، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے، پی ٹی آئی کے 6 غیرملکی بینک اکاؤنٹس اور دیگر چھپائی گئی تفصیلات پبلک کی جائیں۔

قائدِ حزب اختلاف نے کہا اسٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس اور کھاتوں کا جو ریکارڈ ڈھونڈا ہے، وہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ 28 بینک اکاﺅنٹس اور متعلقہ دستاویزات کو چھپایا نہیں جاسکتا۔

شہباز شریف مزید بولے کہ 7 سال سے یہ ریکارڈ چھپانے کی کوشش جاری ہے لیکن اب مزید یہ سچائی چھپ نہیں سکتی۔ فارن فنڈنگ کیس کی تمام تفصیلات عوام کو بتانا الیکشن کمشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔