Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے

پی ٹی آئی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے
January 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے۔

تحریک انصاف کے بیرون ملک سے فنڈز کی تفصیلات رپورٹ میں شامل ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پی ٹی آئی کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہے۔

پاکستان میں ڈالر آپریٹڈ اکاؤنٹس کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہے۔ رپورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق بھارتی، فرانسیسی اور آسٹریلوی قوانین کا حوالہ بھی موجود ہے۔

تحریک انصاف کے 2008 سے 2013 کے آڈٹ کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ اسکروٹنی کمیٹی نے بینک اکاؤنٹس پر اپنا تجزیہ بھی رپورٹ کا حصہ بنایا۔