Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی فنڈنگ کا سارا حساب موجود ہے، شہباز گل

پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی فنڈنگ کا سارا حساب موجود ہے، شہباز گل
January 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی فنڈنگ کا سارا حساب موجود ہے۔

شہباز گل نے کہا نااہل درباریوں کا حال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔ تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف جعلی پروپیگنڈے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ترین لیڈر ہیں۔ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جسکا فنڈنگ کا حساب کتاب موجود ہے۔

شہباز گل بولے نااہل لیگ کے پاس بینک سٹیٹمنٹ موجود نہیں۔ نااہل لیگ نے سیاسی پارٹی کو اپنے لوٹے مال کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال کیا۔ فنڈز کے نام پر کک بیکس کی رقوم آتی رہیں۔