Wednesday, April 24, 2024

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی سب جیل اسلام آباد سے رہا

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی سب جیل اسلام آباد سے رہا
January 3, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو رہائی مل گئی، سب جیل اسلام آباد سے باہر آگئے۔

سینیٹر اعظم سواتی کا بیٹا عثمان سواتی، اور لیگل ٹیم کے علاوہ کارکنان بڑی تعداد میں سب جیل کے باہر موجود ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز، سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سیمی ایزدی سمیت مقامی قیادت نے اعظم سواتی کا استقبال کیا۔

اعظم سواتی کے باہر آتے ہی کارکنان نے پرجوش نعروں اور پھولوں کے ساتھ استقبال کیا۔ پولیس کی بھاری نفری سب جیل کے باہر تعینات ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو متنازعہ ٹویٹس پر دوبارہ 27 نومبر 2022ء کو اے سائبر کرائم ونگ نے چک شہزاد فارم ہاؤس سے گرفتار کیا تھا۔