لاہور (92 نیوز) - لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے موقع پر جاں بحِق ہونے والے کارکن علی بلال کا پوسٹمارٹم، رپورٹ کے مطابق جسم پرتشدد کے نشانات تھے۔ علی بلال کو مردہ حالت میں اسپتال میں لانے والے دو افراد کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئیں۔
لاہورمیں پی ٹی آئی کی ریلی کے موقع پر جاں بحِق ہونے والے کارکن علی بلال کی موت تشددسے ہوئی، ذرائع کے مطابق جنرل اسپتال کی فرانزک ٹیم نے کنگ ایڈ میڈیکل یونیورسٹی میں رات کو علی بلال کا پوسٹمارٹم کیا، کنگ ایڈورڈ کی ڈاکٹر نورین بھی ٹیم کا حصہ تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق علی بلال کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ علی بلال کو مردہ حالت میں اسپتال میں لانے والے دو افراد کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے بلال علی کی موت کی تصدیق کے بعد دونوں افراد ایمرجنسی سے فرار ہو گئے تھے۔
پنجاب پولیس نے علی بلال کی ہلاکت کے معاملے پر دو پولیس افسروں پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی3 دن میں آئی جی پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔