Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی رکن کےپی اسمبلی ملک لیاقت علی قاتلانہ حملے میں زخمی، بھائی، بھتیجے سمیت 4 جاں بحق

پی ٹی آئی رکن کےپی اسمبلی ملک لیاقت علی قاتلانہ حملے میں زخمی، بھائی، بھتیجے سمیت 4 جاں بحق
August 7, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ملک لیاقت علی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے جبکہ بھائی اور بھتیجے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ملک لیاقت علی پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق افراد میں پولیس اور لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایم پی اے ملک لیاقت علی خان شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیئے گئے، لیاقت علی پی کے سترہ لوئر دیر سے منتخب ہوئے۔