Saturday, September 21, 2024

پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت کا قیادت کو پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت کا قیادت کو پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ
December 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی اکثریت نے پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان رواں ہفتے بھی مختلف اضلاع کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل پر رائے لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرکےوفاقی حکومت کو ٹیسٹر لگایا جائے، کرنٹ کی اصل نوعیت کا پتہ چل جائے گا۔

ارکان نے رائے دی کہ وفاقی حکومت کے ردعمل پر تحریک انصاف اپنی جوابی سیاسی حکمت عملی سامنے لائے، خیبرپختونخوا اسمبلی کو اگلے مرحلے میں تحلیل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اہم رہنماؤں کی رائے پر عمران خاں نے مزید مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے، عمران خان کی جانب سے اگلے ہفتے تک حتمی فیصلہ متوقع ہے۔