پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (92 نیوز) - انسداد دہشت گردی عدالت نےتحریک انصاف کےرہنما ارسلان تاج کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔
عدالت کا آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
کیماڑی پولیس نے ارسلان تاج کوگذشتہ روز گلستان جوہر میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا، کچھ عرصہ پہلے ڈی سی کیماڑی کے دفتر میں ہنگامہ آرائی کرنے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہواتھا۔
مقدمے میں تحریک انصاف کےدیگررہنما بھی نامزد ہیں تاکہ باقی رہنماوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
عدالت کے باہر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کراچی کےصدرآفتاب صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایم کیوایم سے نہ ملایاجائے۔