Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی نے سہولت کاروں کی ملی بھگت سے اقتدار کیلئے جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کیں، خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی نے سہولت کاروں کی ملی بھگت سے اقتدار کیلئے جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کیں، خواجہ سعد رفیق
November 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے سہولت کاروں کی ملی بھگت سے اقتدار کیلئے جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا پی ٹی آئی نے پاکستان کو ریورس گیئر میں ڈال دیا۔ جمہوری عمل، پارلیمنٹ اور انصاف کی حکمرانی کیخلاف سب سے بڑی منظم اور مکروہ سازش کے سرخیل عمران نیازی ہیں۔