Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی نے پنجاب کے بعد وفاقی حکومت گرانے کا منصوبہ بنالیا

پی ٹی آئی نے پنجاب کے بعد وفاقی حکومت گرانے کا منصوبہ بنالیا
July 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پنجاب میں فتح کے بعد تحریک انصاف کی نظر وفاق پر جما لی، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا۔ فون پر رابطوں میں مذاکرات پر اتفاق ہوگیا۔

حکمران اتحاد کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، پنجاب ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے وفاق کا رخ کرلیا۔

پارٹی چیئرمین عمران خان نے سنئیر رہنماؤں کو حکومتی اتحادیوں سے بات کرنے کی ہدایت کردی، پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور جلد ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کے ارکان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

پی ٹی آئی حکومتی اتحاد توڑ کر وفاقی حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر مجبور کرے گی۔