Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی نے کارکنوں کی گرفتاریاں، پولیس ایکشن کو اشتعال انگیز قرار دیدیا

پی ٹی آئی نے کارکنوں کی گرفتاریاں، پولیس ایکشن کو اشتعال انگیز قرار دیدیا
March 8, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی نے کارکنوں کی گرفتاریاں اور پولیس ایکشن کو اشتعال انگیز قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کا کہنا ہےآج ایک بار پھر فاشسٹ رجیم کا چہرہ پوری دنیا نے دیکھا، ہمارے کئی سو کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، کارکنوں پر تشدد اور لاٹھیاں برسائی گئیں، یہ کسی بھی حال میں الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔

رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے فاشسٹ حکومت لوگوں سے ڈرتی ہے، سیاسی لوگوں کو پابندی لگا کر کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، ریلی ہر صورت ہوگی، دفعہ 144 کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔