Saturday, September 21, 2024

پی ٹی آئی نے دفاعی ادارے کو تقسیم کرنے کی سازش کی، فضل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے دفاعی ادارے کو تقسیم کرنے کی سازش کی، فضل الرحمٰن
December 8, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں پی ٹی آئی نے دفاعی ادارے کو تقسیم کرنے کی سازش کی۔

جمعرات کو ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دفاعی ادارے کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنایا، چار سال میں ملکی معیشت کو زمین بوس کردیا گیا۔

سربراہ جمعیت علما اسلام بولے کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے سعودی ولی عہد کو دورہ منسوخ کرنا پڑا، سابق دور میں سی پیک منجمد، چین کو ناراض کیا گیا، گوادر اور میگا پراجیکٹس تباہ ہوئے۔ پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی، آج حکومت کو چین کا اعتماد بحال کرنا پڑ رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا عمران خان بولنے کی کوشش نہ کرو ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں، شیشے کی عمارت پر بیٹھ کر پتھر نہ برساؤ ورنہ تمہارا مکان تباہ کردیں گے، مکے کی زبان سے بھی خاموش کروا سکتے ہیں۔