Saturday, September 21, 2024

پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں میدان مار لیا، غیر حتمی نتائج

پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں میدان مار لیا، غیر حتمی نتائج
December 9, 2022 ویب ڈیسک

میرپور (92 نیوز) - آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ، غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔ میر پور، بھمبر اور کوٹلی میں پی ٹی آئی کو سادہ اکثیریت حاصل ہوگئی۔ دوسرے نمبر پر آزاد اُمیدوار رہے۔

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے غیر سرکاری نتائج میں میرپور میونسپل کمیٹی کی 46 میں سے 23 نشستیں پی ٹی آئی نے اپنے نام کیں۔ میرپور کی ضلع کونسل کی کُل 27 میں سے 21 نشستوں پر پی ٹی آئی کو کامیابی حاصل ہوئی، دو نشستوں پر آزاد اُمیدوار کامیاب جبکہ ایک ایک سیٹ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔

میونسپل کمیٹی ڈڈیال کی پانچ نشستوں پر آزاد اُمیدوار کامیاب ہوئے۔ ایک پر پی ٹی آئی کو فتح حاصل ہوئی۔ اسی طرح ضلع کونسل کی 8 نشستیں بھی پی ٹی آئی نے جیتیں۔

میونسپل کمیٹی برنالہ میں ن لیگ دو نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی جبکہ ایک آزاد اُمیدوار کے نام رہی۔ کوٹلی میں میونسپل کمیٹی کے سہنسہ وارڈ میں 2 پر پی ٹی آئی جبکہ ایک نشست مسلم کانفرنس کے حصے میں آئی۔

بھمبھر میں ضلع کونسل کی 31 میں سے 30 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 11 پی ٹی آئی، 9 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ کوٹلی حلقہ راج محل سے ضلع کونسل کی 10 میں سے چھ نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔