Saturday, April 20, 2024

پی ٹی آئی میں کوئی ترین گروپ ہے نہ بکاؤ مال، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی میں کوئی ترین گروپ ہے نہ بکاؤ مال، شاہ محمود قریشی
March 3, 2022 ویب ڈیسک

میرپور خاص (92 نیوز) - وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پی ٹی آئی میں کوئی ترین گروپ ہے نہ بکاؤ مال، اتحادی بھی ساتھ ہیں۔

شاہ محمود قریشی بولے تحریک انصاف میں ایک ہی گروپ ہے وہ ہے عمران خان گروپ۔ زر اور زرداری سمجھتے ہیں کہ کسی کو خرید لیں گے تو انکی بھول ہے۔ زر اور زرداری کی سیاست کسی کو خرید نہیں سکے گی۔ ہم مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ پارلیمنٹ کو وزیراعظم پر پورا اعتماد ہے۔ عمران خان نے مہنگائی کا مسئلہ بھی حل کر دیا۔ سرکاری وسائل کے بغیر ہمارے جلسے ہونگے۔ عدم اعتماد کی تحریک سے ہوا نکل گئی۔

قبل ازیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا چودھری برادران کے اعلان سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل گئی۔ اب سندھ کا نوجوان سمجھدار ہو چکا۔ بلاول کی پنجاب میں مقبولیت پانچ فیصد ہے۔ سندھ میں اب پرانے نعروں کی کشش نہیں رہی۔ ن لیگ فوری انتخابات چاہتی ہے، پیپلزپارٹی ایسا نہیں چاہتی۔ پیپلزپارٹی سندھ کو ملنے والے نو ہزار ارب روپے کا حساب دے۔