Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے سندھ میں احتجاج کررہی ہے، سعید غنی

پی ٹی آئی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے سندھ میں احتجاج کررہی ہے، سعید غنی
January 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) صوبائی وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے سندھ میں احتجاج کررہی ہے۔

سوموار کے روز نیوز کانفرنس میں اُنہوں نے کہا عوام کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، یہ ہمارا قانونی حق ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ مری میں لوگ چیختے رہے، وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ میں نہ جاتا تو زیادہ لوگ مرتے، ان کو اپنے بیان پر شرم آنی چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کورونا کیسز اور اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف کرلیا، کہتے ہیں کورونا کیس اتنے نہیں بڑھے کہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے۔ مزید کہا کہ جرائم ختم نہیں ہو سکتے، کم کئے جا سکتے ہیں، خراب معیشت کی وجہ سے کرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پٹرول مہنگا ہونے پر احتجاج کر رہی ہے؟ یہ لوگ تو بجلی، گیس، پٹرول مہنگا کرنے والے ہیں، گھوٹکی سے کراچی تک احتجاج کرنے والوں کو لوگ جوتے ماریں گے۔