پی ٹی آئی لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل، کل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا
لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کل کے بجائے بدھ سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی، مارچ کل کے بجائے بُدھ سے شروع کیا جائے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، آصف زرداری اور نواز شریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، آرمی چیف کی تقرری ان کا ایشو نہیں، ادارے ہمارے ہیں، ان کے خلاف جانا ممکن نہیں۔