Thursday, April 18, 2024

پی ٹی آئی لانگ مارچ، عمران خان کی زیر قیادت خیبر پختونخوا سے آنے والا مرکزی قافلہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں

پی ٹی آئی لانگ مارچ، عمران خان کی زیر قیادت خیبر پختونخوا سے آنے والا مرکزی قافلہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں
May 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت خیبر پختونخوا سے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والا مرکزی قافلہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں ڈی چوک جائیں گے، کوئی نہیں روک سکتا، سارے پاکستانی حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے اور الیکشن کی تاریخ ملنے تک اسلام آباد میں رہیں گے، امریکی غلام خوفزدہ ہوگئے ہیں، پورا ملک بند کرکے کنٹینر لگا دیئے، پرامن لوگوں پر تشدد اور گرفتاریاں کی گئیں۔

لانگ مارچ کے شرکا کو صوابی اور اٹک کے مقام پر راستے بند ہونے پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، قافلوں پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔

پلوں سے گر کر دو کارکن جاں بحق ہو گئے، قافلے کے شرکا پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، اٹک میں پتھڑ گڑھ پل پر بھی قافلہ روکا گیا، برہان انٹرچینج پر بھی شیلنگ کی گئی۔

کارکنوں نے کرینوں کی مدد سے رکاوٹیں ہٹائیں، پولیس کی طرف سے شدید شیلنگ کے نتیجے میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، کارکنوں نے پہاڑیوں پر چڑھ کر پولیس پر فائرنگ کی۔غازی انٹرچینج پر شیل لگنے سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

قافلے میں بڑی تعداد میں گاڑیوں پر سوار کارکن موجود ہیں۔ پشاور، مردان، ڈی جی خان اور دیگر شہروں سے بھی قافلے شامل لانگ مارچ میں شامل ہیں۔