Thursday, April 18, 2024

پی ٹی آئی کی استعفوں کی منظوری معطل کرنے کی درخواست پر جواب طلب

پی ٹی آئی کی استعفوں کی منظوری معطل کرنے کی درخواست پر جواب طلب
October 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی استعفوں کی منظوری معطل کرنے کی درخواست میں جواب مانگ لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سے اسمبلیوں میں واپس جانے پر جواب مانگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں  سماعت کے دوران  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے صرف پولیٹیکل پوائنٹ اسکورننگ کیلئے آرڈر نہیں کر سکتے۔ بیان حلفی دیں واپس پارلیمنٹ ہی جائیں گے تبھی سنیں گے۔ سیاسی عدم استحکام برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو یہ ملکی مفاد میں نہیں۔ لوگوں نے اس لئے منتخب کیا کہ پارلیمنٹ میں انکی نمائندگی ہو۔ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مذاق نہ بنائیں، سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں حل کریں۔

وکیل علی ظفر نے کہا ایک ساتھ استعفے اس شرط پر دیئے کہ ساتھ منظور ہوں۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا جب استعفے دے دیئے تو منظوری اسپیکر کا اختیار ہے۔