اسلام آباد (92 نیوز) - وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو استعفے دیئے ہوئے ایک سال ہوگیا پھر بھی تمام مراعات لے ہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران اب واپسی کیلئے تڑپ رہے ہیں، پروجیکٹ عمران فیل ہوگیا، الیکشن وقت پر ہوں گے، انکو اپنی اوقات کا پتا لگ جائےگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے غلط فیصلوں کی قیمت قوم اور ادارے ادا نہیں کرسکتے، یہ شخص کسی کا نہیں، یہ اپنے ملک،محسن اور مٹی کا بھی نہیں، عمران خان کو اقتدار اور دولت کی ہوس ہے،عمران خان آہستہ آہستہ سیاست سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔
مزید بولے کہ محسن نقوی پر اعتراضات بلاجواز ہیں، معاملہ اگر عدالت جاتا ہے تو قانونی جنگ ضرور لڑیں گے۔