Thursday, March 28, 2024

پی ٹی آئی کے سبطین خان 185 ووٹ لیکر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

پی ٹی آئی کے سبطین خان 185 ووٹ لیکر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب
July 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) – پی ٹی آئی کے سبطین خان پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ نومنتخب اسپیکر نے حلف اٹھالیا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کے دوران حکومتی امیدوار سبطین خان کو 185 اور ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر کو 175 ووٹ ملے، مجموعی طور پر تین سو چونسٹھ چار ووٹ ووٹ ڈالے گئے، مسترد قرار پائے۔

مسلم لیگ ن کے مولوی غیاث الدین، پی ٹی آئی کے چودھری مسعود، آزاد رکن چودھری نثار نے ووٹ پول نہیں کیا۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے پینل آف چیئر وسیم باروزئی نے حلف لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نومنتخب سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

ایوان میں وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز بھی موجود رہے۔

میانوالی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان کو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل حکمران اتحاد نے اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا جو سابق سپیکر پرویز الہٰی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے باعث خالی ہوا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا مشترکہ امیدوار بنایا تھا۔