Thursday, April 18, 2024

پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور
January 20, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔

خسرو بختیار، عامر کیانی، ملیکہ بخاری، عندلیب عباس، فخر امام، مجاہد علی، عثمان ترکئی اور کرامت کھوکھر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ صاحبزادہ صبغت اللہ، سلیم الرحمٰن، فیض اللہ، جنید اکبر اور شیر اکبر کے نام بھی شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور شدہ استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے۔

اس سے چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے 35 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔ اب تک پی ٹی آئی کے 70 ارکان کے استعفے منظور کیے جاچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے 46 ارکان کے تاحال استعفے منظور نہیں ہوئے۔ عمران خان سمیت 4 ارکان اسمبلی نے حلف لینا ہے۔ تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 20 ہے۔