Saturday, May 18, 2024

پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل

پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل
September 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل ہو گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے استعفی منظوری کے نوٹیفیکیشن معطل کر دیئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رکن عبد الشکور کی درخواست پر احکامات جاری کئے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے علی محمد خان ، فضل محمد خان ، شوکت علی ، فخر زمان خان ،اعجاز احمد شاہ ، جمیل احمد خان ، محمد اکرم چیمہ ، عبدالشکور شاد اور فرخ حبیب ، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کئے گئے تھے۔