پی ٹی آئی کارکن علی بلال کے والد کو اغوا کر لیا گیا، فواد چودھری کا الزام

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن علی بلال کے والد کو اغوا کر لیا گیا۔
انصاف وکلاء ونگ کے مطابق علی بلال شہید کے والد کو کل جنازے کے بعد اغواء کر لیا گیا ہے اور وہ اور ان کے خاندان کے لوگ پولیس کی حراست میں ہیں، اب وہی ہو گا جو ہوتا ہے کہ پولیس کی حراست سے ایک ویڈیو آئیگی کہ ہم نے محسن نقوی اور پولیس کو معاف کیا، لیکن یہ ملک ان کو معاف نہیں کریگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 10, 2023
جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ جاں بحق کارکن کے والد اور ان کے خاندان کے لوگ پولیس کی حراست میں ہیں، یہ ملک موجودہ حکمرانوں کو معاف نہیں کرے گا۔