Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی کا تیرہ اگست کو لاہور میں جلسے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا تیرہ اگست کو لاہور میں جلسے کا فیصلہ
August 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی نے تیرہ اگست کو لاہور میں جلسے کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کی بجائے راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی پاور شو کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔

دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان نے اپنے کارکنوں کو تیرہ اگست کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد پہنچنے کی کال دے دی۔

ٹی ایل پی کے سیکرٹری اطلاعات نے پوچھا ہے کہ ہم نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت پہلے مانگی تھی لیکن اجازت پی ٹی آئی کو مل گئی۔ عمران خان کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت ہے تو ہمیں کیوں نہیں ہے؟ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا ہم بھارت سے آئے ہیں۔ ہم اپنے شیڈول میں تبدیلی نہیں کریں گے اور فیض آباد پر سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی کا بھرپور استقبال ہو گا۔