Saturday, July 27, 2024

پی ٹی آئی کا سیاسی شو، ایچ ای سی نے وائس چانسلر جی سی یو کو ہٹا دیا

پی ٹی آئی کا سیاسی شو، ایچ ای سی نے وائس چانسلر جی سی یو کو ہٹا دیا
September 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تحریک انصاف کے سیاسی شو پر ایکشن لیتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جی سی یو کے وائس چانسلر اصغر زیدی کو وائس چانسلر سرچ کمیٹی سے ہٹا دیا۔ 

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایچ ای سی کے مطابق پروفیسر اصغر زیدی قائداعظم یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی وائس چانسلر سرچ کمیٹی میں شامل تھے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی میں بھی پروفیسر اصغر زیدی شامل تھے، پروفیسر اصغر زیدی کی جگہ ڈاکٹر شعیب میر کو سرچ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے سیاسی پروگرام کا نوٹس لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک ٹویٹرپیغام میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔