Saturday, May 4, 2024

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ
January 19, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی کو مستعفی نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے استعفے نہ دینے کے فیصلے کی تصدیق کر دی۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرادئیے ہیں۔

اس سے قبل پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے بعد سندھ اسمبلی سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ ہوا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی اائی کی سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل متوقع ہے۔