Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی کا صدر کے ذریعے وزیر اعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنےکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا صدر کے ذریعے وزیر اعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنےکا فیصلہ
January 14, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی نے صدر عارف علوی کے ذریعے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عارف علوی شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کریں گے، فیصلہ حکومت کے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات دیکھ کر کیا گیا۔

پی ٹی آئی کو متحدہ کے وزیراعظم کو ووٹ نہ دینے کی امید ہے، مسلم لیگ نون کے پانچ ایم این اے کا بھی اعتماد کے ووٹ کی کارروائیسے غیر حاضر رہنے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کہتے ہیں شہباز شریف تبدیلی کیلئے تیاری کریں،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان بولے گورنر وزیراعلی کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتا ہے تو صدر بھی وزیراعظم کو کہہ سکتا ہے۔