Saturday, April 20, 2024

پی ٹی آئی کا پولیس مدعیت میں درج مقدمے کیخلاف عدالت جانیکا اعلان

پی ٹی آئی کا پولیس مدعیت میں درج مقدمے کیخلاف عدالت جانیکا اعلان
November 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی نے پولیس مدعیت میں درج مقدمے کےخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے ہمارے مؤقف کے مطابق ایف آئی آر درج نہیں ہوتی تو کاغذ کا ٹکڑا ہے، تحریک انصاف مؤقف دے چکی، ناموں میں تبدیلی قبول نہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی کو اپنا مستقبل بھی دیکھنا ہے، پرویز الہٰی کی بھی وہی مجبوری جو آئی جی کی ہے، کچھ لوگ ہیں جو قانون کے نیچے آنے کو تیار نہیں۔