Sunday, May 5, 2024

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائشگاہ پر کارروائی کرنیوالے پولیس اہلکاروں پر مقدمات درج کرانیکا اعلان

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائشگاہ پر کارروائی کرنیوالے پولیس اہلکاروں پر مقدمات درج کرانیکا اعلان
March 19, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائشگاہ پر کارروائی کرنے والے پولیس اہلکاروں پر مقدمات درج کرانے کا اعلان کردیا۔ عمران خان نے قانونی ٹیم کا اجلاس آج بلا لیا۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1637326522284474371?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1637326522284474371%7Ctwgr%5E0b4d3c935479f68684dd9a2370c0c70b1e4c7f7e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F708238

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا کر توہین عدالت کی۔ چادر وچار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا۔

اُن کا کہا کہ گھر میں چوری کی گئی، جوس کے ڈبے تک اُٹھا کر لے گئے، گھر کے اندر آویزاں عمران خان کے بیٹے کی بچپن میں بنائی پینٹنگز بھی کچرے میں پھینک دیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں گھر پر چھاپے اور عملے پر تشدد کے معاملے پر عدالت جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔