Saturday, April 20, 2024

پی ٹی آئی کا ممکنہ مارچ، وفاق نے پنجاب سے نفری مانگ لی

پی ٹی آئی کا ممکنہ مارچ، وفاق نے پنجاب سے نفری مانگ لی
September 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے ممکنہ مارچ کے پیش نظر وفاق نے پنجاب سے نفری مانگ لی ۔

اسلام آباد پولیس نے آئی جی پنجاب سے 10 ہزار اہلکار طلب کر لیے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے پاس 10 ہزار کے قریب اضافی نفری موجود ہے۔ پنجاب پولیس کے پاس کانسٹیبلری میں 25 ہزار سے زائد نفری ہے۔ 15 ہزار سے زائد ملازمین پنجاب بھر میں ہنگامی اور وی وی ائی پیز کے ساتھ تعینات ہیں۔ لاہور میں کرکٹ میچز، 28صفر کے جلوس اور امریکی سفیر کی سیکیورٹی پر اضافی ریزرویں تعینات کی جائیں گی۔ ازاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کےلئے 12 ہزار نفری مانگی گئی ہے۔ نفری بھجوانے کے لئے فائل ائی جی پنجاب کے پاس پہنچ گئی۔ آئی جی پنجاب حکومتی مشاورت کے ساتھ نفری دینے نہ بھجوانے کا فیصلہ کریں گے۔