Thursday, April 18, 2024

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، وفاقی حکومت کی تیاریاں مکمل

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، وفاقی حکومت کی تیاریاں مکمل
October 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی حکومت نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر 1100 کے قریب کنٹینرز پہنچ دئیے گئے۔ پولیس کو الرٹ کردیا گیا، صوبوں سے اضافی نفری بھی مانگ لی۔

تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے، فیض آباد، ڈی چوک، نادرا چوک، موٹروے چوک، 26 نمبر چونگی سمیت اہم شاہراہوں پر 1100 کے قریب کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے داخلی راستوں کے قریب خارداریں تاریں بھی لائی گئی ہیں۔

ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی 30 ہزار نفری تعینات ہوگی جس میں پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس، اور سندھ پولیس کے اہلکار شامل ہونگے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔