Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں شروع

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں شروع
September 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے تیاریاں شروع کر دیں۔

تمام راستوں پر جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ ریڈ زون جانے والے راستے  نادرا چوک، ایکسپریس چوک اور ایوب چوک کو خار دار تاریں اور کنٹینرز لگا سیل کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملازمین کے داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڑ اور سرینہ چوک کو کھلا رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے بھی پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تیس ہزار اہلکار مانگ لیے ہیں۔ پنجاب سے 20ہزار، خیبر پختونخواہ سے 4 ہزار جبکہ رینجرز سے 6 ہزار نفری مانگی گئی ہے۔ ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھیکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کیلئے پنجاب سے وفاق کا رخ کیا ہے۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔