اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنا کے باعث اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ آج شام سے فیض آباد، کورال چوک اور چھبیس نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہو جائیں گے۔ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بیس ہزار نفری لگائی جائے گی۔ پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا جائے گا۔