Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ سرائے عالمگیر سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں

پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ سرائے عالمگیر سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں
November 15, 2022 ویب ڈیسک

سرائے عالمگیر (92 نیوز) - پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ سرائے عالمگیر سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

شاہ محمود کا کہنا ہے 2018میں پورے پاکستان میں سیاست نے نئی کروٹ لی۔ سرائے عالمگیر کے شہریوں کو اجتماع کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں ۔ عمران خان نے اپنی محنت لگن اور نظریہ سے اپنی جگہ بنائی۔ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم دیکھنے کیلئے انصاف کا بول بالا کرنا ہو گا۔ عمران خان کی قیادت میں ملک کو چوروں سے آزاد کرائیں گے۔

دوسری جانب اسد عمر کی زیرقیادت قافلہ چنیوٹ کے علاقے لالیاں پہنچ گیا۔ اسد عمر بولے لالیاں والو! عمران خان آپکی جنگ لڑ رہا ہے۔ جس بندے پہ فرد جرم عائد ہونی تھی اسے وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ عمران خان کی خاطر گولیاں کھانے کیلئے ہمارے سینے حاضر ہیں۔ امپورٹڈز کے حصے میں ذلالت اور علالت ہے۔ مسٹر 10 پرسنٹ اور چیری بلاسم صرف کیسز معاف کروا رہے ہیں۔ ان لوگوں نے چند ماہ میں عوام کا کباڑہ نکال دیا ہے۔ ان لوگوں نے ڈرانے کی کوشش کی لیکن مستقبل صرف عمران خان کا ہے۔ ملک غریب نہیں، بس قیادت کرپٹ ہے۔ ملک میں فوری عام انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔