Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی کا بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج کو مسترد کردیا

پی ٹی آئی کا بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج کو مسترد کردیا
January 16, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پی ٹی آئی نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا ہےْ

علی زیدی کا کہنا ہے دھاندلی اور سیاسی انجینئرنگ کرکے پیپلزپارٹی کو جتوانے کی کوشش کی گئی، ہمارے پاس دھاندلی کے بہت سے ثبوت ہیں، تمام ثبوتوں کے ساتھ عدالت جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ پولیس کا کردار بھی انتہائی افسوسناک رہا، عمران خان کئی روز سے کہہ رہے ہیں الیکشن کمشنر جانبدار ہے، یہاں بدمعاشوں  کا ٹولہ حکومت کررہا ہے کل پولیس کا کردار انتہائی افسوسناک رہا ہم صرف شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ دنیا کی تاریخ پڑھیں، عوام کی مرضی کےخلاف کسی  کو بٹھایا گیا ہو کیا کبھی اس معاشرے نے ترقی کی ہو چور اوپر بیٹھ کر ملک  کونقصان پہنچاتے ہیں، آپ ملک کی خدمت نہیں کررہے، نقصان پہنچارہے ہو ہر روزکراچی سے بوری بند لاش ملنا شروع ہوگئی ہے۔