Saturday, April 20, 2024

پی ٹی آئی کا بجلی کے بلوں میں ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا بجلی کے بلوں میں ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ
August 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی نے بجلی کے بلوں میں ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور میں حماد اظہر کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث برآمدات میں 30 فیصد کمی ہوئی۔ آنے والے دنوں میں بجلی کے بلوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گا۔

شوکت ترین نے لندن میں جہانگیرترین سے ملاقات کا انکشاف بھی کیا، بولے جہانگیر ترین نے پارٹی میں واپس آنے سے متعلق کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی۔ انہوں نے کہا بجلی کے بےتحاشہ بلوں اور ٹیکسز سے چھوٹے تاجروں کی بقا مشکل ہوچکی۔ عوام دشمن فیصلے واپس لئے جائیں۔

پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر اور سابق مشیر مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے دوران روپے کی قدر میں پچپن روپے کی کمی ہوئی۔ صرف تین ماہ کے دوران 11 فیصد قرض لیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومتی حکمت عملی نہ ہونے کے باعث اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا۔