Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی کا استعفوں سے متعلق آڈیو لیکس پر سپریم کورٹ سے رجوع، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا استعفوں سے متعلق آڈیو لیکس پر سپریم کورٹ سے رجوع، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
October 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاناما لیکس کے بعد آڈیو لیکس معاملے سے ملک کا سیاسی منظرنامہ نیا رخ اختیار کرنے لگا۔ پی ٹی آئی نے استعفوں سے متعلق آڈیو لیکس پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ملک کا سیاسی منظر نامہ آڈیو لیکس کے گرد گھومنے لگا، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں استعفوں سے متعلق وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی لیک ہونے والی آڈیو پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تحریک انصاف نے آڈیو لیکس کی ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے جوڈیشنل کمیشن کی تشکیل کے لیے استدعا کر دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے سپیکر کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی استعفوں سے متلعق فوج داری سازش کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے اپنے خلف کی خلاف ورزی کی۔ پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ استعفوں سے متعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔

تحریک انصاف نے درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم، رانا ثنا اللہ اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف اور اسپیکر سے تحقیات کرے۔ تمام فریقین کے خلاف سازش کے اوپر فوج داری کارروائی شروع کی جائے۔ پی ٹی آئی نے جوڈیشنل کمیشن کی تشکیل کے لیے درخواست متفرق استعفوں سے متعلق زیر التوا مقدمے میں دائر کی ہے۔