Saturday, September 21, 2024

پی ٹی آئی کا 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہ آنے پر اسمبلیاں توڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہ آنے پر اسمبلیاں توڑنے کا اعلان
December 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف نے 20 دسمبر تک عام انتخابات کا کوئی فارمولا نہ آنے پر اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کہتے ہیں کہ 20 دسمبر تک عام انتخابات کا کوئی فارمولا نہ آیا تو اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن نہیں چاہتی، صرف وزیر بنانے اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے۔