Thursday, April 18, 2024

پی ٹی آئی ہو یا پی ڈی ایم، دونوں ہی نے آئی ایم ایف کے سامنے سر جھکایا، سراج الحق

پی ٹی آئی ہو یا پی ڈی ایم، دونوں ہی نے آئی ایم ایف کے سامنے سر جھکایا، سراج الحق
December 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - امیر جماعت سلامی سراج الحق کا کہنا ہے پی ٹی آئی ہو یا پی ڈی ایم، دونوں ہی نے آئی ایم ایف کے سامنے سر جھکایا، اور ہر شرط قبول کی۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے نئے  دفتر کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلیمی نصاب بیرون ممالک سے سیلکٹ ہوتا ہے جبکہ استاد، سکول اور تنخواہیں ہمارا ملک دیتا ہے۔ جماعت اسلامی کا عزم آئندہ نسل کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرنا ہے۔

سراج الحق نے کہا ملک کی سیاسی اور معاشی تباہی کا باعث 4 سے 5 پارٹیاں ہیں۔ امریکا میں ایک ایسا ادارہ جو عالم اسلام پر راج کرنے کے طریقے ڈھونڈتا ہے۔