گوجرانوالہ (92 نیوز) - پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کیلئے استعمال ہونے والے ہتھیار سے متعلق معاملہ مزید الجھ گیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق کرائم سین سے نائن ایم ایم کے 9 اور بڑے اسلحہ کی گولیوں کے دو خول ملے تھے۔ نئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نوید سے نائن ایم ایم کی بجائے دیسی ساختہ 30 بور پستول برآمد ہوا۔ تحقیقات پر نئے سوالات کھڑے ہو گئے۔
گزشتہ روز درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر سیاہ رنگ کا 30 بور دیسی ساختہ پستول اور ایک خالی میگزین برآمد ہوئی۔ ملزم نوید کو گزشتہ روز عدالت میں 9 ایم ایم کی بجائے دیسی ساختہ 30 بور پستول کی برامد ڈال کر پیش کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں 9 ایم ایم کے بعد بب مقدمے میں 30 بور دیسی ساختہ پستول کا سامنے آنا تحقیقات پر کئی سوال کو جنم دے گا۔