Thursday, May 2, 2024

پی ٹی آئی چھوڑنے والے عثمان ترکئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

پی ٹی آئی چھوڑنے والے عثمان ترکئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت
May 24, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق ایم این اے عثمان ترکئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

عثمان ترکئی کو وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی نے پارٹی میں خوش آمدید کہا، بولے کہ عمران خان نے عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، وہ اپنے کارکنوں اور قوم سے معافی مانگیں، پی ٹی آئی صرف زمان پارک تک محدود ہو گئی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، لگتا ہے جلد زمان پارک سے بھی لاتعلقی کا بیان آجائے گا، انقلاب کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے، جیلیں کاٹنی پڑتی ہیں، تحریک انصاف والے تو 2 دن بھی جیل نہیں کاٹ سکتے۔