Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی استعفے دے گی تو ضمنی الیکشن کرادئیے جائیں گے، رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی استعفے دے گی تو ضمنی الیکشن کرادئیے جائیں گے، رانا ثناء اللہ
November 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے تحریک انصاف صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دے گی تو ضمنی الیکشن کرادئیے جائیں گے۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’نیوز ایٹ نائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان الیکشن کرانے پر راضی نہیں ہوں گے، مشکلوں فیصلوں کے باعث عوام ہم سے ناراض ہیں، عوام کی ناراضگی دور کرنے کے لیے 4 سے 6 ماہ کا وقت درکار ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان اس کرپٹ نظام کیخلاف ہیں تو انقلاب لے کر آئیں۔ عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی نہ کرتے تب اپوزیشن کی بات سنتے تو الیکشن اپریل میں ہوسکتے تھے، اب بھی لانگ مارچ سے پہلے میں نے اور وزیراعظم شہبازشریف نے بات کرنا چاہی، لیکن یہ آگے سے گالیاں دیتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے اسلام آباد نہ آنے کا فیصلہ انگور کھٹے ہیں، 15 سے 20 ہزار کی بجائے 15 سے 20 لاکھ لوگ جمع ہوجاتے تو ان کا فیصلہ دیکھتے۔