Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے ٹکڑوں میں استعفے منظوری کا اقدام عدالت میں چیلنج

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے ٹکڑوں میں استعفے منظوری کا اقدام عدالت میں چیلنج
August 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ارکان قومی اسمبلی کے ٹکڑوں میں استعفے منظوری کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردیا۔

سوموار کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر بولے کہ 13 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے مستعفی 131 ارکان اسمبلی کے استعفے پراسس کرکے گزٹ نوٹیفیکیشن کرا دیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کون سا اختیار ہے کہ کچھ لوگوں کے استعفی منظور کرے، الیکشن کمیشن سیاسی پارٹی بن گئی، انتخابی نشان بھی رکھ لیں۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 مزید ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر بھی بعض ارکان کے استعفے منظور کئے جائیں گے۔