Tuesday, April 23, 2024

پی ٹی آئی اگلی حکومت کیلئے ایٹم بم بچھا رہی ہے، مفتاح اسماعیل

پی ٹی آئی اگلی حکومت کیلئے ایٹم بم بچھا رہی ہے، مفتاح اسماعیل
March 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اگلی حکومت کیلئے ایٹم بم بچھا رہی ہے۔

سوموار کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ کے ساتھ مینوفیکچرنگ پر بھی ایمنسٹی دے دی ہے۔

مفتاح اسماعیل بولے کہ خان صاحب نے سی پیک بند کر کے اب یورپی یونین سے لڑائی لے لی ہے، حکومت نے اپنے دور میں اب تک ایک بجلی گھر اور اسپتال تک نہیں بنایا، چھیالیس سو ارب روپے عمران حکومت کا بجٹ خسارہ ہوگا یہ کیا ہمیں بھاشن دینے آئے تھے یہ کہتے ہیں کہ میں قیمتوں پر نظر رکھنے نہیں آیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ 21 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ ہوگا جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہوگا۔ پی آئی اے میں خان صاحب نے پچاس ارب کا نقصان کردیا، شوکت ترین کو بھی ایک دن پہلے تک نہیں پتا تھا کہ جو انہوں نے اقدامات کیے پہلے کہتے تھے کہ مہنگائی بڑھے تو وزیراعظم چور ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر خان صاحب خاموش رہے، قیمتوں کا تعلق عوام سے ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے کل کہا کہ میں تو قیمتوں کے لئے آیا ہی نہیں تھا، ہمیں پتا ہوتا تو عدم اعتماد میں سب سے پہلے یہ ہی رکھتے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے حوالے سے جو بات کی ہے اور ان کی کلاس لی ہے، جب کہ ہماری سب سے زیادہ معیشیت یورپی یونین سے چلتی ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟ 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟