Saturday, April 20, 2024

پی سی بی نے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا

پی سی بی نے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا
December 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا۔

سلیکشن کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز راؤ افتخارانجم اور عبدالرزاق شامل ہیں، عبوری سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم کا انتخاب کرے گی۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو عبوری چیف سلیکٹر کا عہدہ دیا گیا ہے، ہارون رشید کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

شاہد آفریدی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں چیف سلیکٹر بنائے جانے پر مینجمنٹ کمیٹی کا مشکور ہوں، چند روز میں سلیکشن کمیٹی کے ارکان کا اجلاس بلاؤں گا۔ امید ہے کہ ہم میرٹ کو بنیاد بنا کر ایک اچھی مضبوط ٹیم بنا لیں گے۔