پی سی بی نے پاک انگلینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا
لاہور (92 نیوز) - پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک انگلینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل کے اینڈی پے کروفٹ ٹیسٹ سیریز کے میچ ریفری ہونگے، دیگر آفیشلز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، جول ویلسن اور ماریاس ارسموس شامل ہیں۔
مہمان انگلش ٹیم 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی، پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔