Sunday, September 8, 2024

پی سی بی نے ایشیا کپ میچز کی ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کر دیں

پی سی بی نے ایشیا کپ میچز کی ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کر دیں
August 17, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ کے میچز کی ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کر دیں۔

سری لنکا میں شیڈول میچز کی ٹکٹ کی قیمت کم سے کم 5 ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ 200 ڈالر رکھی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر 4 ٹکٹیں خریدی جا سکتی ہیں، جبکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کی صرف دو ٹکٹ ہی خریدی جا سکیں گی۔

پاک بھارت میچ کی ٹکٹ 20 ڈالر سے لے کر 500 ڈالر تک ہو گی، سری لنکا میں ایشیا کپ کے میچز کا آغاز 31 اگست کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ سے ہوگا۔